ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

”اعلیٰ سطح“کے لوگ  مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کررہے ہیں، فواد چوہدری کے معنی انگیز انکشافات

datetime 5  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ اعلیٰ سطح کے لوگ مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کر رہے ہیں،تحریک انصاف کا دھرنا جمہوریت کیلئے تھا  جبکہ مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرنا چاہ رہے ہیں

ہفتے کا روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ ہمارے پاس بڑے تگڑے لوگ ہیں اور وہ مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کررہے ہیں، بات چیت چلتی رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا دھرنا جمہوریت کیلئے تھا، ہم چاہتے تھے کہ شفاف الیکشن ہونے چاہئے لیکن فضل الرحمان کے دھرنے کے ساتھ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ مولانا صاحب بچے استعمال  کرنا چاہتے ہیں۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ 16سو مدارس کے بچوں کو لیکر نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو صاحب نے جس قسم کی گفت شنید کی تھی، اس سے سارے نظام کاہی بیڑا غرق ہوگیا جب بھی گفت وشنید ہوئی ہے ملک میں شدت پسندی بڑھی ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا کوئی مطالبہ نہیں ماسوائے نواز شریف، مریم نواز اور آصف زرداری کو رہا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ نیب سے پلی بارگین کریں ہم آپ کو رہا کرنے کے لئے تیار ہیں  فواد چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ اعلیٰ سطح کے لوگ مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کر رہے ہیں،تحریک انصاف کا دھرنا جمہوریت کیلئے تھا  جبکہ مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرنا چاہ رہے ہیں ہفتے کا روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ ہمارے پاس بڑے تگڑے لوگ ہیں اور وہ مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کررہے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…