اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزادی مارچ کو روکنے کی پہلی ذمہ داری صوبوں کی ہے، اسلام آباد آئیں تو پھر ہم دیکھیں گے۔جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ممکنہ لاک ڈان بارے نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ اس بارے میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ
کا بیان تو آپ نے سنا ہی ہوگا، ریڈ زون کی بات کی جائے تو یہاں دفعہ 144 نافذ ہے، ادھر کسی کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بتایا کہ پہلے تو پولیس ہی مارچ کو ریڈ زون میں داخلے سے روکے گی، آخری آپشن فوج ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا، اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔