اسلام آباد (این این آئی) قندیل بلوچ کیساتھ سیلفی سکینڈل سے مشہور ہونیوالے مفتی عبدالقوی نے سیلفوں کو جائز قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ماڈل قندیل بلوچ کیساتھ سیلفی سکینڈ کے باعث مشہور ہونیوالے مذہبی رہنماء مفتی عبدالقوی نے سیلفوں کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلفی کا مطلب ہے تصویر، جب تصویر جائز ہے تو سیلفی بھی جائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ
مختلف جگہوں پر میری 70 ہزار سلیفاں بن چکی ہیں، جو بچے بچیاں میرے ساتھ سلیفاں بنانا چاہتے ہیں بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف میں تھا، ہوں اور رہونگا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے قمری کلینڈر کے حوالے سے مفتی عبدالقوی نے کہاکہ فواد چوہدری بھی درست اور جو مفتی منیب کہہ رہے ہیں وہ بھی درست ہے۔