اسلام آباد (این این آئی)آزادی مارچ اوردھرنے کی تاریخ میں تبدیلی،جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومتی اپیل پر بڑا فیصلہ سنادیا، جمعیت علمائے اسلام (ف)نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی حکومتی اپیل مسترد کردی۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کشمیریوں
سے اظہار یکجہتی کیلئے 27اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کو ستائیس اکتوبر کی تاریخ پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ہر دور میں پارٹیاں بدلتے ہیں ان کی بات پر اعتبار نہیں کرنا چاہئے،اسلام آباد میں فقید المثال دھرنا ہوگا اور جو جماعتیں ہمارا ساتھ نہیں دیں گی عوامی نفرت کا رخ ان کی طرف ہوجائے گا۔