اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک ترک تعلقات نئے دور میں داخل۔ ترکی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس بحری جہاز پاکستان کے حوالے کر دیا، پاک بحریہ کے لئے تیار کئے جانے والے جدیدترین اور تباہ کن مِلجًم کلاس جنگی جہاز کی سٹیل کٹنگ کی تقریب ترکی کے شہر استنبول کے نیول شپ یارڈ میں ہوئی، ترکی کے صدر طیب اردگان اورچیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشترکہ طور پر سٹیل کٹنگ کی۔ترجمان پاک بحریہ کے
مطابق پاک بحریہ کے لئے تیار کیا جانے والا یہ جہاز جدید ترین تباہ کن ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ ان جہازوں کی پاک بحریہ میں شمولیت سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیل کٹنگ کی تقریب پاک ترک دوستی کا تابندہ باب ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دیرنہ دوستی کی بہترین مثال ہے۔