پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کے جنرل اسمبلی سے زوردار خطاب پر مفتی منیب کا بھی ردعمل سامنے آگیا،وزیر اعظم کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیرکی ترجمانی کا حق اداکردیاہے،جنرل اسمبلی میں کسی اسلامی اور پاکستانی حمیت کے حامل وزیر اعظم کا پہلا جاندار اور تاریخی خطاب تھا۔

ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں مفتی منیب الرحمن نے کہاکہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اہلِ کشمیر سے وعدہ کیا تھاکہ میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آپ کی ترجمانی کروں گا، اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے بے حس اور انسانی حرمت کے جذبات سے عاری حاضرین کے سامنے ترجمانی کا حق ادا کردیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اسلاموفوبیا پر مدلل گفتگو کی ،ماحولیات کی بربادی کی طرف متوجہ کیا اور عالمی طاقتوں کو بتایا کہ پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک میں کرپشن کے اصل سرپرست اور پشتیبان وہ ہیں اور لوٹی ہوئی دولت کے لیے آف شور کمپنیز کی صورت میں کمین گاہیں انہوں نے بنا رکھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ شاید جنرل اسمبلی میں کسی اسلامی اور پاکستانی حمیت کے حامل وزیر اعظم کا پہلا جاندار اور تاریخی خطاب تھا۔انہوں نے مفصل ،مدلل اور پراعتماد انداز میں گفتگو کی ،ان کی گفتگو میں مرعوبیت اور دفاعی انداز نام کو نہ تھا،بلکہ فرنٹ فٹ پر آکر انہوں نے انسانیت کے خفتہ ضمیر کو للکارا ،وہ عالمِ اسلام کے ترجمان اور ناموسِ رسالت ؐکے پاسبان نظر آرہے تھے۔مفتی منیب الرحمن نے کہاکہ مسلم حکمرانوں کی بے حسی اور مرعوبیت کی طرف بھی انہوں نے متوجہ کیا، اسلاموفوبیاپر جارحانہ گفتگو کی ،وقت کا تقاضا یہی تھا، ہم ان کوپوری پاکستانی قوم کی طرف سے باحمیت ترجمانی پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…