منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

فیملی کورٹ نے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کردی ،جانتے ہیں بچہ کس کیساتھ رہے گا؟

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )لاہور کے فیملی کورٹ نے پاکستان کے نامور اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کردی جس کے ساتھ ان کے ازدواجی سفر کا اختتام ہوگیا۔جج بابر ندیم نے فاطمہ سہیل کی خلع کی درخواست پر سماعت کی۔

اس دوران فاطمہ سہیل کا کہنا تھا کہ وہ اب محسن عباس حیدر کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی اور نہ ہی ان سے صلح کرسکتی ہیں۔محسن عباس حیدر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بھی اب فاطمہ سہیل کے ساتھ زندگی گزارنا نہیں چاہتے۔عدالت نے دونوں کے بیانات کو سننے کے بعد خلع کی ڈگری جاری کردی۔عدالت کے باہر جب محسن عباس حیدر سے سوال کیا کہ ان کے بیٹے کی تحویل ماں یا باپ میں سے کسے دی جائے گی؟ تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ ‘بیٹے کے لیے ماں اور باپ دونوں کا پیار بیحد ضروری ہے، البتہ اس کی تحویل کے حوالے سے وکلا سے مشورہ کرکے قانونی کارروائی کے حوالے سے سوچیں گے۔خیال رہے کہ رواں سال 20 جولائی کو فاطمہ سہیل نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے محسن عباس حیدر پر جنسی تشدد کرنے اور شادی شدہ ہونے کے باوجود نازش جہانگیر نامی ماڈل سے تعلقات رکھنے کا الزام لگایا تھا اور محسن کے خلاف مقدمہ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔فاطمہ کے محسن پر الزام کے بعد 2 اداکار دعا ملک اور گوہر رشید نے سوشل میڈیا پر دعوی کیا کہ وہ اس سب سے آگاہ تھے تاہم فاطمہ کے منع کرنے کے باعث اب تک خاموش رہے جبکہ کئی اور نامور شخصیات بھی فاطمہ سہیل کے سپورٹ میں سامنے آئیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…