زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے تیار ہیں،جانتے ہیں دوست ممالک سے پہلے کس ملک نے پاکستان کو مدد کی پیشکش کردی؟

  بدھ‬‮ 25 ستمبر‬‮ 2019  |  16:14

اسلام آباد،میر پور ( آن لائن)جاپانی سفیر نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے گزشتہ روز ہونے والے زلزلہ کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔بدھ کو ہونے والے رابطے میں جاپانی سفیر نے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش کی ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے جاپان کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔چیئر مین این ڈی ایم اے نے کہاکہ جاپانی سفیر کو بتایا کہ فی الحال نقصانات کا جائزہ کیا جا رہا ہے،اگر بیرونی امداد کی ضرورت پیش

آئی تو آگاہ کیا جائیگا۔دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی جس میں میرپور کے نواحی علاقے جاتلہ میں زلزلے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎