اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

ماڈریٹر رچرڈ ہاس کے ایک سوال پر نےعمران خان سے ایسا کیا سوال کیا جس کےجواب میں وزیراعظم قہقہہ لگاتے ہوئے انہیں کہا کہ اگر آپ میری جگہ ہوتے تو ہارٹ اٹیک ہو چکا ہوتا

datetime 24  ستمبر‬‮  2019 |

نیویارک(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے مسائل سے بھرپور افغانستان‘ مخالف ہمسایہ بھارت اور عالمی طاقت چین سے گھرے ہوئے پاکستان کی علاقائی اور عالمی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کونسل آن فارن ریلیشنز کے صدر اور مباحثہ کے ماڈریٹر رچرڈ ہاس کے ایک سوال پر

ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رچرڈ ہاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اتنے گھمبیر مسائل کا سامنا ہے کہ اگر آپ (رچرڈ)میری جگہ ہوتے تو آپ کو ہارٹ اٹیک ہوجاتا۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ تو کرکٹ کے کھیل کے سخت اور محنت طلب اصولوں پر عمل کا نتیجہ ہے کہ میں ثابت قدمی سے ان کا سامنا اور حل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔چند لمحوں بعد گولف کھیلنے والے رچرڈ ہاس نے کہا کہ گولف کھیلنے والے بھی کم نہیں ہوتے تو عمران خان نے برجستہ جواب دیا کہ گولف تو محض ایک کیک پیس ہے اس پر دوسری بار قہقہہ پڑا اور سنجیدہ علمی محفل میں بلند قہقہے سنائی دینے لگے۔عمران خان کا لب و لہجہ، دلائل اور موقف مسلسل دو ٹوک رہا جس کے باعث کشمیر اور پاک۔بھارت صورتحال پر سوالات کے بجائے سوالات کرنے والوں نے پاکستان میں خواتین کے حقوق ‘ اقلیتوں سے سلوک‘ چین کے مسلمانوں اور دیگر موضوعات پر سوالات کئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…