ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر، ہم یہ کام خود کریں گے، پاکستان پیچھے ہٹ جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بڑے مطالبے کر دیے

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیچھے رہ کر ہماری حمایت کرے، یہ بات وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا مسئلہ پیش کرنے کے لئے ہمیں آگے کیا جائے،پاکستان پیچھے رہ کرہماری حمایت کرے،راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ جب کشمیری دنیا کے سامنے خود اپنا مقدمہ پیش کریں گے تو اقوام عالم بھی بات سنے گی،

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اوآئی سی میں مبصرین کا گروپ بنایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان پر انگلی اٹھتی ہے توہمیں تکلیف ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم دنیا کو کہیں گے کہ گیارہ قراردادیں موجود ہیں ہمارا حق دلائیں تو لوگ بات سنیں گے لیکن جب زمینی تنازعہ کی بات کریں گے تو پھر معاملات اور طرف جاتے ہیں، راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان مجھے لے کرجاتے بھی تومیں نہ جاتا،راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میں کہتا کہ مجھے الگ جانے دیں کیونکہ وہ کہتے کشمیری پاکستان کی پراکسی وار لڑ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس طرح پاکستان پر بھی انگلی نہیں اٹھائی جائے گی،جب کوئی پاکستان پر انگلی اٹھاتا ہے تومجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی پر ثالثی کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جھکاؤ بھارت کی طرف ہے۔ اقوام متحدہ کو قراردادوں کے بجائے عملی اقدام اٹھانا چاہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ثالثی کی بات کو چھوڑ دینا چاہیے۔ امریکا کو 60ء کی دہائی کی طرح اپنا حامی ملک بنانا چاہیے جبکہ ابھی تک اقوام متحدہ نے بھی کوئی مثبت کردار ادا نہیں کیا،راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر قراردادوں کے بجائے عملی اقدام اٹھانا چاہیں، سپر پاور ممالک کی ہمیں تائید حاصل کرنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں، کشمیر ہمیں ایک دن میں حاصل نہیں ہو سکتا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…