اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

مرغی کے گوشت کی بڑھتی قیمتوں کے پیچھے بھی جہانگیر ترین کا ہاتھ!جانتے ہیں نااہل پی ٹی آئی رہنما کیسے پنجاب میں اپنے فیصلےمسلط کرنے لگے؟

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ۔ قیمت 300روپے سے تجاوز کر گئی۔ مرغی کی قیمت میں اضافے کا معاملہ پنجاب اسمبلی تک جا پہنچا ، مسلم لیگ ن کی رہنما راحت افزاء نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں مرغی کا گوشت 313 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔چنے اور ماش کی دال کے بعد مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے۔انتظامیہ اور

پرائس کنٹرول کمیٹیاں مرغی کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سابقہ دورِ حکومت میں مرغی کے ریٹس میں اضافے کا الزام ن لیگ کی حکومت پر لگایا جاتا تھا۔آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ جہانگیر ترین کی مرضی سے ہو رہا ہے۔سپریم کورٹ سے نا اہل قرار دے دیے جانے والے جہانگیر ترین پنجاب کے عوام پر اپنے فیصلے مسلط کر رہے ہیں۔ قیمت میں اضافے کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…