اسلام آباد (صباح نیوز) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے کراچی لاہور، سکھر ملتان اور حویلیاں تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر میں زاید ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ دستاویز کے مطابق لاہور موٹروے کے عبدالحکیم سیکشن میں7 ارب 31 کروڑ روپے سے زایدکی اضافی ادائیگی کی گئی‘ سکھر ملتان سیکشن میں 4 ارب 95 کروڑ روپے سے زاید کی اضافی ائیگی کی گئی اور تھاکوٹ حویلیاں سیکشن میں 6 ارب 70 کروڑ روپے سے
زاید کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران کام کے اسکوپ میں کمی کی گئی لیکن منصوبوں کی لاگت میں کمی نہ لائی گئی‘ کنٹریکٹر کی جانب سے پروجیکٹ کے اسکوپ میں کمی پر رقم بچانے کے باوجو د این ایچ اے کو واپس نہیں کی گئی‘ یہ اضافی رقم ریکور کی جائے۔ دوسری جانب ترجمان این ایچ اے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ منصوبے ای پی سی موڈ کے تھے جس میں مکمل ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔