سعودی عرب اور ایران کے معاملے میں قومی مفاد کو ترجیح دینا ہو گی، پاکستان اس معاملے میں کیا کرے؟پیپلزپارٹی نے بڑا مطالبہ کردیا

22  ستمبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ میڈیا کورٹس ہر گز قبول نہیں کریں گے۔لاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتِ حال میں پاکستان کو اپنے مفادات کو ترجیح دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پریس پر مارشل لاء دور سے زیادہ پابندیاں لگی ہوئی ہیں، اخبار سے ہٹائی گئی خبروں کا پتہ چل جاتا تھا۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میڈیا کورٹس ہر گز قبول نہیں کریں گے، عامل صحافیوں پر دباؤکیلئے میڈیا کورٹس بنائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ

ہائبرڈ حکومت آتی ہے تو ملک کی سمت بدل جاتی ہے، افغان جنگ اور نائن الیون کے بعد امریکا کی جھولی میں جانے کا فیصلہ سیاستدانوں نے نہیں کیا۔رضا ربانی نے کہا کہ یہ محسوس ہو رہا ہے کہ آج پھر ملک کو غلط سمت میں لے جایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کسی مسلم ملک نے پاکستان کا ساتھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے معاملے میں قومی مفاد کو ترجیح دینا ہو گی، پاکستان کو اس معاملے میں غیر جانبدار رہنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…