سعودی عرب کی آن لائن ویزہ پالیسی  سے غیر قانونی افراد کا راستہ ہموار ہو گیا،زبردست پیش رفت

22  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) سعودی عرب کی جانب سے آن لائن ویزہ پالیسی کے اعلان سے غیر قانونی طور پر جانے والے افراد کا راستہ ہموار ہو گیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بائیو میٹرک کی تجویز پیش کر دی،معلومات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے تاحال نئے سال کی واضع عمرہ پالیسی کا اعلان نہ ہوسکاہے اور آن لائن ویزا پالیسی کے اعلان کے بعد غیر قانونی طور سعودی عرب داخل ہونے والوں کا راستہ ہموارہو جائے گا

اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعلقہ ملک سے بائیومیٹرک کروانے کی تجویز پیش کردی۔ وزارت حج وعمرہ کے مطابق رواں سال کے دوران  10ملین غیر ملکی افراد کو عمرہ ویزا جاری کیے جائینگے۔ سعودی عرب کی جانب سے رواں سال 2019-20کیلئے نئی عمرہ پالیسی کا واضع اعلان نہ ہوسکا۔ اہم سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے آن لائن عمرہ ویز ا جاری کرنے کے اعلان کے بعد غیر قانونی طور پر سعودی عرب جانے والوں کی راہ ہموارہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ، امیگریشن والوں نے سعودی حکومت کو بائیومیٹرک کو لازمی قراردینے کی تجویز پیش کردی ہے۔توقع ہے کہ آئندہ ماہ (اکتوبر) میں آن لائن عمرہ ویز ا پالیسی پر نظر ثانی کرکے نئی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔امیگریشن والوں نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ بائیومیٹرک کی تصدیق کے بغیر ویز ا جاری ہونے سے غیرقانونی طور پر سعودی عرب آنے والوں کی راہ ہموار ہونے کے ساتھ سیکیورٹی رسک میں اضافہ ہوگیا ہے، دوسری جانب سعودی عرب ائیرپورٹس پر بائیومیٹرک تصدیق کیلئے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔واضع رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب کی جانب سے آن لائن ویزا جاری کرنے کے بعد عمرہ زائرین گوہ مگوں کی کیفیت کا شکار ہیں،واضع رہے کہ سعودی عرب نے نئی عمرہ پالیسی میں دو ہزار ریال معاف کرنے کے ساتھ ہی 300سعودی ریال (80ڈالر) فیس لاگوکردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…