اسلام آباد (این این آئی)ایم ایم اے کے مرکزی ترجمان شاہ اویس نورانی پی پی رہنما اعتزاز احسن پر برس پڑے ۔ ٹوئٹر پر اویس نورانی نے اعتزاز احسن کو پیپلزپارٹی میں تحریک انصاف ونگ کا سربراہ ہونے کا الزام لگا دیا۔ترجمان ایم ایم اے نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے تحریک انصاف ونگ کے سربراہ اعتزاز احسن کو دینی بندوں کا نام سن کر ہی مرچیں لگ جاتی ہیں۔ترجمان ایم ایم اے نے کہاکہ اعتزاز احسن نے ہمیشہ اپنوں
کی کشتی ڈبوئی، اعتزاز احسن نے بطور وزیر داخلہ ناموس رسالت کے لیئے نکلنے والے جلوس پر سیدھی گولی چلائی۔شاہ اویس نورانی نے کہاکہ اعتزاز احسن کی اوقات بطورصدارتی امیدوارمولانا فضل الرحمن کے مقابلے ہم دیکھ چکے ہیں۔شاہ اویس نورانی نے اعتزاز احسن کے انٹرویو والے کلپ کے ساتھ ٹوئیٹ کیا۔اعتزاز احسن نے انٹرویو میں مولانا فضل الرحمن پر مذہب کا سیاست کیلئے استعمال پر تنقید کی۔