اسلام آباد (آن لائن) سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں کے خواہشمند امیدواروں کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت نے ایف پی ایس سی کے تحت فائنل امیدواروں کو مزید چھ ماہ کی سہولت فراہم کردی ہے۔کابینہ ڈویڑن کی طرف سے سی ڈی اے سمیت تمام وزارتوں اور ڈویڑنوں کو خط بھجوادیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں کے خواہشمند امیدواروں کیلئے اچھی خبریہ ہے کہ وفاقی حکومت نے ایف پی ایس سی کے تحت فائنل امیدواروں کو مزید چھ ماہ کی سہولت فراہم کردی ہے۔ بھرتیوں کیلئے ایف پی ایس کو بھجوائے گئے اہل امیدواروں کو ایک سال کے بجائے 18 مہینوں میں بھرتی کیا جائے گا۔ کابینہ ڈویڑن کی طرف سے سی ڈی اے سمیت تمام وزارتوں اور ڈویڑنوں کو خط بھجوادیا گیا ہے۔ نئی بھرتیوں سے متعلق مراسلہ چئیرمین سی ڈی اے آفس کو موصول ہوگیاہے۔سرکاری دستاویز میں کہا گیاہے کہ ایسے امیدوار جو بھرتی کے بعد رپورٹ نہیں کرتیانکی جگہ فائنل سنیارٹی لسٹ میں موجود امیدوار کو بھرتی کیا جائے،ایف پی ایس سی کو بھرتیوں کیلئے درجہ بندی کے ساتھ سنیارٹی فہرست بھی بھجوائی جائے۔سی ڈی اے کو ارسال کئے گئے مراسلے میں یہ بھی کہا گیاہے کہ 2019 کے قانون کے مطابق اب حتمی فہرست کے باقی رہ جانے والے افسران کو 18 مہینوں میں بھرتی کیا جائے۔ سی ڈی اے سمیت تمام وزارتیں،ڈویڑنز اور محکمے نئی بھرتیوں کیلئے پہلے سے موجود فائنل امیدواروں کو ترجیح دی جائے۔دستاویز کے مطابق موجودہ قانون کے مطابق ایف پی ایس سی اب ایسے افسران کو ترجیح جو پہلے سے بھرتیوں کیلئے حتمی فہرست میں موجود ہیں۔ وفاقی حکومت نے ایف پی ایس سی کے تحت فائنل امیدواروں کو مزید چھ ماہ کی سہولت فراہم کردی ہے۔