جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

”مائنس ون“ نہیں بلکہ اب ”مائنس آل“ ہوگا، کیوں کہ۔۔۔!  حافظ حسین احمد نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 21  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک ”مائنس ون“ نہیں بلکہ اب ”مائنس آل“ ہوگا کیوں کہ پورا کچرا صاف کئے بغیر کام نہیں چلے گا، مدارس کوقومی دھارے میں لانے والے سرکاری تعلیمی اداروں کو بھی اسلامی دھارے میں لے آئیں مدارس عربیہ پہلے سے ہی قومی دھارے میں ہیں۔

وہ ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں بلوچستان کے مختلف مدارس کے ذمہ داروں اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر سائنس فواد چوہدری نے علماء  کے خلاف تازہ ہرزہ سرائی میں کہا ہے کہ کشمیر جہاد کے لیے علماء  آواز نہیں اٹھا رہے کیوں کہ افغان جہاد میں ڈالر ملتے تھے اور کشمیر جہادمیں ڈالر نہیں مل رہے پر تبصرہ کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران احمد نیازی نے امریکہ جانے سے قبل یہ بیان دیا کہ پاکستان اور باہر سے کشمیر جہاد کے لیے جانیوالے کشمیریوں کے ساتھ ظلم کریں گے وہ ظالم ہوں گے اور آج امریکہ نے عمران احمد نیازی کے جہاد کشمیر کے خلاف بیان اور موقف کو سراہا اور ان کو شاباشی دی، فواد چوہدری کشمیر جہاد کی امریکی ڈالروں کے لیے مخالفت علماء  نہیں عمران احمد نیازی کررہے ہیں آپ اپنا ریکارڈ درست رکھیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اقوام متحدہ کشمیر پر ثالثی کی آڑ میں نیا کھیل کھیلنے کے بجائے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے متفقہ قراردادوں پر بھارت کو عمل کرنے پر مجبور کریں، انہوں نے کہا کہ عمران احمد نیازی جتنی بار امریکہ حاضری دیں گے اتنا وہ امریکی فریب کے دلدل میں دھنستے جائیں گے، ان 2دوروں سے چین جیسے مخلص دوست سے دوری اور سی پیک کے عظیم منصوبہ کو پیک کرنے اور آئی ایم ایف کے کارندوں کے ہاتھوں پاکستان کی معیشت اور خزانے کی تباہی جیسے اقدامات کئے گئے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…