جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی ؒ کا آج 40واں یوم وفات ، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوانے پر حکومت نے انہیں پھانسی کی سزا سنائی لیکن عملدرآمد کیوں نہ ہوسکا؟جانئے

datetime 21  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانیاں(آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے بانی مولانا سیّد ابو الاعلیٰ مودودی ؒ کا 40واںیوم وفات 22ستمبر اتوار کو منایا جائے گااس سلسلے میںجہانیاںسمیت ملک بھر میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میںمولانا سیّد ابواعلیٰ مودودی ؒکی عظیم مذہبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔مولانا سیّد ابواعلیٰ مودودی ؒ کا پاکستان کی سیاست میں اہم کردار رہا ہے۔ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوانے پر

حکومت کی جانب سے انہیں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی جس پر عالم اسلام کے دبائو کے باعث عملدرآمد نہ ہو سکا۔مولانا کی شاندار دینی خدمات پر انہیں شاہ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا۔سیّد مودودی کی تحریر کردہ قرآن مجید کی تفسیر ’’ تفہیم القرآن ‘‘ کے نام سے دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں مشہور ہے جس کا انگریزی،عربی ،فارسی،فرانسیسی،جرمن،بنگالی،ہندی ،جاپانی سمیت 22سے زائد زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں جبکہ سعودی عرب،سوڈان، اور مصر سمیت متعدد اسلامی ممالک کی یونیورسٹیوں میںمولانا مودودی کی تصانیف نصاب تعلیم میں شامل ہیں۔جہانیاں شہر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں کی ہر دلعزیز شخصیت گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج جہانیاں میں شعبہ اردو کے استاد پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر نے ’’ مولانا مودودی بطور مفسر ‘‘ مقالہ تحریر کرکے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے ۔مولانا مودودی ؒ 22ستمبر1979ء کو 76برس کی عمر میں امریکہ میں انتقال کر گئے تھے۔آپ کا جسد خاکی پاکستان لایا گیا تھا جسے نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا ۔ ‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…