اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیلوں پر سیلز ٹیکس کے نفاذ پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایف بی آر کو وکیلوں کے خلاف کسی قسم کاایکشن لینے سے روک دیا۔ ہائی کورٹ نے کہاکہ آئندہ سماعت تک ایف بی آر وکیلوں کے خلاف کوئی ایکشن نہ لے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ سے کم آمدنی والے وکلا کو مستقل ریلیف ملنے کا امکان ہے ۔ہائی کورٹ نے کہاکہ کم آمدنی کے وکلا پر سیلز ٹیکس امتیازی سلوک ہے، کم آمدنی
والا وکیل کیسے سیلز ٹیکس دے سکتا ہے؟ ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ ایف بی آر کم آمدنی والے وکلا کے معاملے کو اتھارٹیز کے سامنے اٹھائے۔ عدالت نے کہاکہ دیگر شعبوں میں کم سے کم آمدن پرسیلز ٹیکس کی حد مقرر، وکیلوں کے لیے کیوں نہیں؟ ۔ عدالت نے کہاکہ دیگر شعبوں کی نسبت وکلا سے ایف بی آر کا امتیازی سلوک کیوں؟ ۔ عدالت نے کیس اکتوبر کے پہلے ہفتے میں قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔