پاکستان کی معروف یونیورسٹی دنیا کی بہترین 500 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب،مکمل فہرست میں پاکستان کی 14 جامعات شامل،تازہ ترین رینکنگ جاری

20  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کی معروف یونیورسٹی دنیا کی بہترین 500 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی،تازہ ترین رینکنگ جاری،تفصیلات کے مطابق دنیا کی بہترین 500 جامعات میں پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی کی جانب سے 92 ممالک کی 1400 جامعات کی درجہ بندی کی گئی ہے جن میں پاکستان کی بھی 14 جامعات شامل ہیں۔جامعات کی درجہ بندی ان کے اساتذہ کے تعلیمی معیار، تحقیق کے میدان میں جامعات کی کارکردگی اور بین الاقوامی معیار کو مندِ نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔پاکستان کے دارلحکومت میں قائم کی گئی قائداعظم یونیورسٹی کی 400 سے 500 کے درمیان درجہ بندی کی گئی ہے۔دیگر جامعات کی بات کریں تو کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد 600-800، جبکہ یونیورسٹی آف پنجاب، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس وٹیکنالوجی اسلام آباد، اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد کی 801-1000 کے درمیان درجہ بندی کی گئی ہے۔بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی، یو ای ٹی لاہور، جی سی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف پشاور، ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، یونیورسٹی آف سرگودھا اور یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیملز سائنسنز لاہور کی درجہ بندی 1000 سے اوپر ہے۔دوسری جانب ریکارڈ چوتھی مرتبہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آئی ہے جبکہ کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی تین درجہ ترقی پانے کے بعد دنیا کی دوسری بہترین جامعہ قرار پائی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…