سکھر (این این آئی)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کی نیب سکھر میں زیر حراست رکھنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔نیب ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کو عارضی طور پر سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب آفس سکھر میں خورشید شاہ کیلئے علیحدہ سیل (لاکپ) تیار کرلیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو جس سیل میں رکھاجائے گااس میں اٹیچ باتھ بھی بنایا گیاہے۔ خورشید شاہ کو سیل میں ائیرکنڈیشنڈ کی سہولت بھی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق انکی خرابی صحت
کو دیکھتے ہوئے ایک ڈاکٹر بھی 24 گھنٹے نیب آفس میں موجود رکھا جائے گا، اورخصوصی ایمبولینس نیب آفس میں موجود رہے گی۔یہی نہیں بلکہ انکی صحت کے پیش نظر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم کو آن کال بھی رکھا گیاہے۔خورشید شاہ سے تفتیش کے لیے نیب سکھر کے سینئر افسران کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ خورشید شاہ سے تفتیش کے لیے نیب سکھر کے سینئر افسران کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے،تاہم دوران تفتیش نیب افسران اسلام آباد کے سینئر افسران سے بھی مسلسل رابطے میں رہیں گے۔