ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

”ڈیل کی خبریں“اصل میں شہباز شریف اور نواز شریف کا اندرونی معاملہ ہے اور ان کی آپس میں لڑائی چل رہی ہے،وزیراعظم کے ترجمان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے سن رہے ہیں کہ میاں صاحب ڈیل کے لئے نہیں مان رہے‘ اصل میں شہباز شریف اور نواز شریف کا اندرونی معاملہ ہے اور ان کی آپس میں لڑائی چل رہی ہے‘ اپوزیشن وضاحت کرے کہ کون ڈیل چاہتا ہے اور کون ڈیل نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ ہمارا ان کیسز سے کوئی تعلق نہیں ہے کرپشن کیسز عدالتوں میں ہیں ان کا سامنا کریں۔ ترجمان وزیراعظم

کا کہنا تھا کہ حکومت کے لئے اس وقت اصل مسئلہ کشمیر اور عوام کے مسائل ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پر اپنی تنقید جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ یہ لوگ ملک کو ڈبو کر گئے۔ اب انہیں چاہئے کہ پارلیمنٹ میں آ کر بیٹھیں اور عوام کو جواب دیں۔ عوام خوش ہیں کہ ان لوگوں سے آزادی ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کارکردگی اچھی نہ ہوتی تو عوام احتساب کا حق رکھتے ہیں۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی‘ کارکردگی سے متعلق عوام فیصلہ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…