جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کی ناقص کارگردگی: عالمی بینک کا 3میگا پروگرام پر قرضہ منسو خ کرنے کا عندیہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) عالمی بینک نے پنجاب حکومت کی ناقص کارگردگی پر دسمبر میں 3 میگا پروگرام پر قرضہ منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا۔عالمی بینک نے پنجاب حکومت کی ناقص کارگردگی آئندہ قرض نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وفاق کو ایک مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے جس میں پنجاب کے 3 اہم منصوبوں کے لئے قرضہ منسوخ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔مراسلے میں وفاقی حکومت کو بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں کروڑوں روپے مالیت کے منصوبوں پر مزید قرض دینے کا معاہدہ منسوخ کیا جاسکتا ہے، کیوں کہ پنجاب حکومت نے پروجیکٹس میں

عالمی بینک کو مایوس کیا، پنجاب حکومت کو متعدد بار کارگردگی بہتر کرنے کے لیے کہا لیکن عملدرآمد نہیں ہوا۔مراسلے میں عالمی بینک کی جانب سے فلڈ مینجمنٹ پروگرام کو ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جب کہ پی ڈی ایم اے اتھارٹی کی ناقص کارگردگی پر بھی تحفظات سامنے آئے ہیں۔ عالمی بینک نے استدعا کی ہے کہ وفاق پنجاب حکومت کو دیئے گئے قرض پر آڈٹ رپورٹ بھی بنوائے جس میں خصوصی طور خریداری کے معاملات کی جانچ پڑتال کی جائے۔دوسری جانب چیئرمین پی اینڈ ڈی نے عالمی بینک کے مراسلے پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…