لاہور( این این آئی )قصور میں تین بچوں کی ہلاکت کے واقعہ میں ایک بچے کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی،جسمانی نمونے فرانزک لیب بھی بھجوا دئیے گئے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ 8سالہ
محمد فیضان کی پوسٹماٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا،بچے کا چہرہ اور ہونٹوں پر سوزش تھی۔بچے کے جسمانی نمونے فرانزک لیب بھی بھجوا دئیے گئے۔