بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 759 میں آگ لگنے اورہنگامی لینڈنگ کی خبروں پر ترجمان پی آئی اے کا شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پی آئی اے کے ترجمان نے میڈیا کے بعض حصوں میں اتوار کو پی آئی اے کی لاہور سے جدہ پرواز پی کے 759 میں آگ لگنے یا ہنگامی لینڈنگ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ

پی کے 759 کے لاہور سے اڑنے کے 10 منٹ بعد اسکے فائر وارننگ سسٹم میں تیکنیکی نقص پیدا ہو گیا۔ ایوی ایشن کے حفاظتی معیارات کو مد نظر رکھتے ہوئے طیارے کو واپس لینڈ کرایا گیا جو کہ ایک نارمل ٹیکنیکل لینڈنگ تھی۔ طیارے کا معائنہ کیا گیا اور ایوی اونکس سسٹم کے نقص کو دور کرنے کے لئے انجنیئروں کی ٹیم نے کام شروع کر دیا۔دریں اثنا متبادل طیارے میں منتقلی سے قبل مسافروں کو لاوئنج لے جایا گیا اور انکی مہمانداری کا مکمل طور پر خیال رکھا گیا۔ ترجمان نے کہا ے کہ پی آئی اے میں مسافروں، کریو اور طیارے کی یقینی حفاظت کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جاتا۔ تاہم اس سلسلے میں ہونیوالی تاخیر کی زحمت پر پی آئی اے انتظامیہ معذرت خواہ ہے۔ ترجمان نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے درخواست کی کہ بعض حلقوں نے بغیر تصدیق خبر چلائی جس سے اسکی سنسنی خیزی اور مسافروں اور انکے اہل خانہ میں غیر ضروری تشویش پیدا ہوئی۔بعدازاں پی کے 759 متبادل طیارے سے 3 گھنٹوں کی تاخیر سے دوپہر 35۔12 بجے جدہ روانہ ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…