جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

صارفین کی معلومات کے قوانین پرعملدرآمد،10 بینکوں پر 80 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد،سب سے زیادہ کس بینک پر جرمانہ عائد کیاگیا؟تفصیلات جاری

datetime 14  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ، صارفین کی معلومات اور فارن ایکس چینج کے قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے پر 10 بینکوں پر 80 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دیے ہیں.اسٹیٹ بینک نے جولائی 2019 سے کمرشل بینکوں کے خلاف قانون کی خلاف ورزی پر جانچ کے بعد ایکشن لیا ہے، مرکزی بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 10 بینکوں کے خلاف جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر80کروڑ51لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔مرکزی بینک کی جانب

سے جاری کردہ فہرست کے مطابق 32 کروڑ روپے کا سب سے بھاری جرمانہ حبیب بینک پر عائد کیا گیا ہے، ایم سی بی بینک پر 15 کروڑ 91 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ دبئی اسلامک بینک پر 7 کروڑ 79 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے خلاف تادیبی کارروائی اور جرمانوں کی تفصیلات مرکزی بینک کی ویب سائٹ پر جاری کرنا شروع کر دی ہے، یہ سلسلہ نئے مالی سال کے آغاز سے جاری ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اقدام کا مقصد بینکاری نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…