پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے ترسیلات زر میں بڑی کمی ہوگئی، کس ملک سے کتنی رقم موصول ہوئی؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 14  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے ترسیلات زر میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔جولائی کے مہینے میں ترسیلات زر 2 ارب 3 کروڑ ڈالر تھیں تاہم اگست میں 34 کروڑ 84 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر ایک ارب 69 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔دوسری جانب مجموعی طور پر جولائی اور اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 73 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں

جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران یہ 4 ارب 7 کروڑ ڈالر تک تھیں۔رواں مالی سال کے دوران اس میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی جو تقریباً 34 کروڑ ڈالر ہے۔ان ترسیلات زر میں نمایاں کمی متحدہ عرب امارات سے موصول ہونے والی ترسیلات میں دیکھنے میں آئیں جو 15.60 فیصد کمی کے ساتھ 77 کروڑ 58 لاکھ 40 ہزار ڈالر تک محدود رہی۔ترسیلات میں آنے والی کمی کے تمام ہی ممالک سے دیکھی گئی ہے جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے جہاں موجود پاکستانیوں نے گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال 6 فیصد کم ترسیلات بھیجیں اور یوں پاکستان میں صرف اس ملک سے 84 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہی موصول ہوسکے۔اعداد و شمار کے مطابق امریکہ وہ واحد ملک رہا جہاں ترسیلات زر میں مثبت اشاریے دیکھنے میں آئے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 62 کروڑ 97 لاکھ 90 ہزار ڈالر پاکستان بھیجے تاہم گزشتہ برس ترسیلات زر میں 33 فیصد اضافہ ہوا تھا۔برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی جولائی اور اگست میں 7.4 فیصد کمی کے ساتھ 54 کروڑ 94 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر پاکستان بھیجے جبکہ گزشتہ برس اس میں 33.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔خلیج تعاون کونسل ممالک سے مجموعی طور پر ترسیلات زر میں 9.13 فیصد کمی واقع ہوئی جو کم ہو کر 35 کروڑ 66 لاکھ 60 ہزار ڈالر رہے جبکہ ملائیشیا سے 2 فیصد کمی کے ساتھ 28 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…