جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

27ستمبر کے بعدیہ کام کرنے والا ہوں،شیخ رشید کے اعلان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام میں نیا جوش پیدا کردیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (این این آئی) وفاقی زیر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جواب دینے کا وقت آ گیا ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا ہے، پاکستانی معیشت کمزور ہوسکتی ہے دفاع کمزور نہیں ، مودی پھنس گیا ہے اسے جانے نہیں دینگے ۔

27 ستمبر کے بعد مقبوضہ کشمیریوں کو کال دوں گا،سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بند کر دیں، ننکانہ صاحب کے لیے ٹرین چلاؤں گا،اپوزیشن مسئلہ کشمیر کو سیاست سے بالا تر رکھے۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا ہے۔انہوںنے کہاکہ مودی کی عقل جواب دے چکی ہے، مقبوضہ وادی میں حریت رہنماؤں کو گرفتار کیاجا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کمزور ہو سکتی ہے، دفاع کمزور نہیں ہے، مودی کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے، مودی پھنس گیا ہے اسے جانے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ کوئی ملک جنگ نہیں چاہتا لیکن مودی نے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ آرٹیکل 370 کو ختم کیا۔انہوں نے بتایا کہ27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان دنیا کو واضح پیغام دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ مودی فاشسٹ نے 303 سیٹوں میں سے کسی مسلمان کا نام نہیں دیا، مودی سرکار نے آسام میں 20 لاکھ مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنا دیا ہے، مودی نے اسلام اور مسلمانوں کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے۔انہوں نے 22 ستمبر کو ایل او سی کے سماہنی سیکٹر کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 27 ستمبر کے بعد مقبوضہ کشمیریوں کو کال دوں گا۔انہوں نے کہاکہ سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بند کر دیں، ننکانہ صاحب کے لیے ٹرین چلاؤں گا،شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن سے درخواست ہے کہ مسئلہ کشمیر کو سیاست سے بالا تر رکھے، سب کشمیر کے لیے ایک ہو جاؤ، باقی نیب کو اپنا کام کرنے دو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…