پشاور(سی پی پی)خیبر پختون خواہ کی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا گیاہے اور وزیراعظم عمران خان نے بھی اس کی منظوری دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع سے کامیاب ہونے والے تین
امیدواروں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، ممکنہ وزراکے نام وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ شوکت یوسفزئی کا کہناتھا کہ وزیراعلی خیبر پختون خواہ آئندہ ہفتے نئے وزراکا اعلان کر یں گے۔