منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر فلسطین منایا جائے گا

datetime 13  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(پ ر)اسرائیل اور بھارت نے جارحیت کی انتہا کر دی ہے۔ وزیر اعظم اسرائیل کا اردن کی پٹی کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔چالیس روز سے کشمیری کرفیو کی حالت میں ہے۔ اقوام متحدہ ،اسلامی تعاون تنظیم فوری کردار اداکریں۔

یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،مولانا عبدالکریم ندیم، مولانا عبدالحمید وٹو، مولانا ایوب صفدر، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا اسد زکریا، مولانا اسید الرحمٰن، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی، مولانا نعمان حاشر، مولانا ابوبکر صابری، مولانا اشفاق پتافی، مولانا عثمان بیگ فاروقی، علامہ طاہر الحسن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کشمیر فلسطین کی صورت حال پر مزید خاموشی سے دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا عالمی دنیا کو بھارت اور اسرائیل کو سفاکیت اور بربریت سے روکنا ہوگا۔انہوں نے کہا اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان اور کشمیر کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم اور سعودی عرب کا موقف درست سمت قدم ہے۔خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیر اعظم عمران خان کو موجودہ صورتحال میں فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے اسلامی سربراہان سے رابطے کرنا ہونگےاور اسلامی سربراہی کانفرنس کا فوری اجلاس بلایا جانا چاہیےاور افسوس ناک صورتحال کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اُٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے ملک بھر کے علماء ، آئمہ اور خطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ آج جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کریں اور ہندوستانی واسرائیلی مکرو ہ عزائم کی بھر پور مذمت کریں ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…