ٹیکس وصولی،پاکستان کی تاریخ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،ایف بی آر نے صرف  73دن میں کتنا ریونیو جمع کرلیا؟حیرت انگیز انکشافات

12  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے 73یوم میں 650 ارب روپے کا ریونیو جمع کر کے آل ٹائم ریکارڈ قائم کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم جولائی 2019 سے 11 ستمبر 2019 تک کے 73 دنوں میں ایف بی آر نے اگرچہ 650 ارب روپے جمع کئے ہیں مگر مالی سال 2019-20کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کو 1072 ارب روپے کے محاصل جمع کرنے کا آئی ایم ایف کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کرنا ہے۔اس طرح باقی 19 ایام میں ایف بی آر نے 422 ارب روپے کے محاصل جمع کرنا ہونگے جو ماضی کی ایف بی کی کارکردگی کے تناسب سے ناممکن

نظر آرہے ہیں کیونکہ ایف بی آر کی تاریخ میں کبھی ستمبر کے آخری 19 دنوں میں 422 ارب روپے جمع نہیں کئے جا سکے۔ایف بی آر کاپہلی سہ ماہی کا ٹارگٹ 1072 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں سے ایف بی آر نے 580 ارب روپے پہلے دو ماہ (جولائی اگست2019) میں جمع کئے ہیں۔12 سے 30 ستمبر 2019 میں ایف بی آر کو 422 ارب روپے کا ہمالیہ پہاڑ سے بلند ٹارگٹ حاصل کرنا پڑے گا، اگر30 ستمبر 2019 تک ایف بی آر 422 ارب روپے جمع کرنے میں کامیاب ہو گیا تو یہ ایف بی آر کی تاریخ کا نیا ریکارڈ سمجھا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…