دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، بغیر لائسنس گاڑی چلانیوالوں کیخلاف کاروائی کا آغاز،عوام کیلئے وارننگ جاری

12  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آبادی ٹریفک پولیس نے دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی، دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کے ہمراہ بیٹھے سوار کا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جب کہ تین بار چالان ہونے پرمتعلقہ شخص کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے اور روڈ سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے بین القوامی سطح کے ٹریفک قوانین متعارف اوران پر عملدارآمد کرانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو مکمل طور پر محترک کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی سکیورٹی وقار احمد چوہان، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدٹریفک کے متعلقہ زونز کے ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد کی طرف سے ہدایت دی گئیں کہ وزیر داخلہ کی ہدایات پر فوری عملدار آمد کا آغاز کر کے نئے قوانین کے مطابق کاروائی کو یقینی بنائیں۔نئے قوانین کے تحت دوران ڈرائیورنگ سگریٹ نوشی ممنوع قرار دی گئی ہے گاڑی میں ڈرائیورز کے ہمراہ سوار شخص بھی سیٹ بیلٹ باندھنے کا پابند ہو گالائسنس کے بغیر گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر کاروائی کو مزید سخت کیا جائے جبکہ تین بار چالان ہونے پر متعلقہ ڈرائیورز کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا اس ضمن میں تمام زونز کے انچارج ڈی ایس پیز کو تحریری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ایس ایس پی ٹریفک نے کہاہے کہ قانون پر عمل درآمد کراتے وقت شہریوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور مہذب رویہ اختیار کریں ایجوکیشن ٹیم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کونئے قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کریں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…