پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے فوری انتخابات کروائے جائیں، ن لیگ نے دھماکہ خیز مطالبہ کر دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنمااور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے نئے انتخابات کروائے جائیں، پاکستان اقتصادی محاذ پر ہچکولے کھا رہا ہے،ہم ملک میں سیاسی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،اس حکومت نے 10 لاکھ برسر روزگار لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں ملک زبردست ترقی کر رہا تھا، سابق حکومت نے قرضے لیکرڈیم،موٹروے،

بجلی کے منصوبے بنائے،پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد ایک سال کے اندر ملک معاشی تنزلی کا شکار ہوا ہے،موجودہ حکومت نے قرضے ہڑپ کرلیے،ایک اینٹ نہیں لگائی، ملک سے سرمایہ کاربھاگ رہے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایک سال میں پاکستان کی معیشت کو 4۔2فیصد پر کریش کر دیا گیا،سابق وزیراعظم اور ہمارے قائد نوازشریف نے ثابت کیا ووٹ کوعزت دو کے نظریئے پر بڑی سے بڑی قربانی دے سکتے ہیں،انہیں زچ کرنے کے لیے احتساب عدالت روزانہ بلایا جاتا رہا، نوازشریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ جیل میں جانے کیلیے پاکستان واپس آیا تاکہ تاریخ میں کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ نوازشریف نے اصولوں کی بجائے مفاد کی سیاست کی ہے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ میرے لیڈر نواز شریف کیساتھ ہوا اگر کوئی اور ہوتا تو باغی ہوجاتا،جج ویڈیوکیس میں انہیں جھوٹ پرسزا دی گئی، ہم سمجھتے ہیں قائد کیساتھ زیادتی ہوئی ہے،احتساب کی آڑمیں لوگوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کی جانب بڑھ رہی ہے، اگریہی سلسلہ چلتا رہا تو ہمیں پاکستان کی خود مختاری کا سودا کرنا پڑے گا، اقتصادی دیوالیہ پن سے ملکی سلامتی کوخطرات لاحق ہو جاتے ہیں، اس لیے آج یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم چٹان بن کے اپنے قائد کے سپاہی بن کے اپنی جدوجہد کو کامیاب کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے مصنوعی دور بہت جلد ٹل جائے گا، نااہل تجربہ کار گاڑی میں بیٹھ کر دل تو بہلا سکتے ہیں چلا نہیں سکتے، جتنی اس حکومت کو ٹھنڈی ہوائیں ملیں عدلیہ نہ اسٹیبلشمنٹ سے شکایات پھر بھی جہازنہیں اڑ رہا، جہاز کو پائلٹ ہی اڑا سکتا ہے کوئی اناڑی نہیں، یہ کوئی اور قسم کے جہاز اڑا سکتے ہیں۔ سازش کے ذریعے آنے والا بے نقاب ہوچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…