پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

اسلام آباد، تھانے کے  اندر ہنگامہ،30سے زائد افراد کی زبردست لڑائی،ڈنڈوں اورپتھروں سے حملے،حیرت انگیز واقعہ

datetime 9  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) راستہ کے تنازعہ پر تمہ گاؤں میں  معمولی جھگڑے کے بعد تھانہ شہزاد ٹاؤن آنے والی دو پارٹیوں کے 30 سے زائد افراد پولیس کی ناقص حکمت عملی اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے تھانے کے اندر گھتم گتھا ہوگئے اور ڈنڈوں اور پتھروں سے ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے.  اسی دوران پرانے ماڈل کی لینڈ کروزر گاڑی میں سوار ابرار خان نامی شخص آپے سے باہر ہوگیا اور تھانے کے اندر پارکنگ میں کھڑی اپنے مخالفین کی کرولا گاڑی کو  لینڈ کروزر گاڑی سے ٹکر یں مارتے ہوئے کئی فٹ دور تک گھسیٹ کر تباہ کردی

اور پولیس کی موجودگی میں گاڑی سمیت تھانے سے فرار ہوگیا.. واقعہ میں کرولا کار میں سوار چار افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ تھانے کے اندر کھڑی ایک دوسری گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا. پولیس نے وائرلیس پر محرم الحرام کے جلوس پر تعینات نفری بھی طلب کرلی. بعدازاں شہزاد ٹاؤن پولیس نے ریزرو نفری کی مدد سے دونوں پارٹیوں کے پندرہ سے زائد افراد کو حراست میں لے کر ایف آئی آر درج کرلی. ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ سات ستمبر کی رات پونے بارہ بجے پیش آیا. پولیس نے اپنی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ  درج کرلیا ہے.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…