پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

ملک میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی کوششیں کرنے والے ناکام ہوں گے،پاکستانی قوم، فوج اور علماء نے مل کر دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

datetime 9  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور (پ ر) متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب اور پاکستان علماء کونسل کے تحت ملک بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے علماء و مشائخ کردار ادا کر ہے ہیں، متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب اور پاکستان علماء کونسل کے دفاتر میں رابطہ آفس 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں، ملک میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی کوششیں کرنے والے ناکام ہوں گے، اصحاب رسول و اہل بیت رضوان اللہ اجمعین کا ذکر سعادت اور ایمان کا حصہ ہے،

یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان علماء کونسل کے رابطہ آفس میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر علامہ طاہر الحسن، مولانا اسید الرحمن، علامہ زبیر عابد، مولانا محمد اشفاق پتافی، مفتی محمد ضیاء مدنی، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی،مولانا انوار الحق مجاہد، مولانا سعد اللہ لدھیانوی، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا پیر پیر اسعد حبیب شاہ جمالی، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا ابو بکر صابری، مولانا نعمان حاشر، مولانا احسان احمد الحسینی، مولانا اسلم صدیقی اور دیگر علماء و مشائخ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ا من وا مان کی صورتحال مثالی ہے، وفاقی وزارت داخلہ ملک کے سلامتی کے دورے، صوبائی حکومتوں اور علماء و مشائخ کے درمیان رابطوں کا فقدان ختم ہوا ہے، ہر سطح پر رابطہ و امن کمیٹیاں کام کر رہی ہیں اور پنجا ب میں وزیر اعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور گورنر مسلسل علماء سے رابطوں میں ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم، فوج اور علماء نے مل کر دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بتایا کہ حساس علاقوں میں مجالس اور جلسے جلوسوں کے ساتھ تمام مکاتب فکر پر مشتمل امن کمیٹیاں پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ کے ممبران موجود رہیں گے، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ افواہوں سے دور رہیں اور مقامی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ رنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…