پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا، ان کے ساتھ اب کیا ہوگا؟ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین غازی  نے واضح کردیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2019 |

مریدکے(آئن لائن)ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین غازی نے کہا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا اس نے بس یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر محکمہ اس کا ساتھ نہیں دے گا تو وہ اپنی ڈیوٹی سے مستعفی ہو جائیں گی۔لیکن پوری پنجاب پولیس فائزہ نواز کیساتھ کھڑی ہے ایک کانسٹیبل سے لے کر آئی جی پنجاب سب کے سب ہی فائزہ نواز کے ساتھ ہیں اور محکمہ پولیس کبھی بھی اسے تنہا نہیں چھوڑے گی۔

ان باتوں کا اظہا ر انہوں نے نویں محرم الحرام کے دن سکیورٹی چیکنگ والی خراسان بر لب نہر داوکے پر کیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ عوام، لیڈی و جینٹس کانسٹیبل یا کوئی آفیسر ہو ان کا تحفظ کرنا پنجاب پولیس کی ذمہ داری ہے۔داوکے میں ذوالجناح بر آمدگی پر کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ضلع بھر میں برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے متعدد سرکاری اداروں کے تعاون کے ساتھ ساتھ جدید نظام کا بھی سہارا لیا جا رہا ہے اور تمام جلوسوں کو ضلعی سطح پر قائم مرکزی کنٹرول روم میں مانیٹر کیا جا رہاہے۔ دفاتر میں کام کرنے والے عملہ کو بھی فیلڈ میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ 10ویں محرم کے دوران پنجاب کانسٹیبلری سے اضافی نفری بھی فراہم کی جا رہی ہے جو امن عامہ کی صورتحال کو کنٹرول کرے گی۔اس موقع پر چیئر مین متحدہ پریس کلب سید قاسم علی شاہ،سرپرست اعلیٰ سید سجا دالحسن شیرازی،متولی مسجد و امام بارگاہ سید ساجد علی بخاری،سید طاہر محی الدین،چوہدری اعجاز احمد،سید محمد علی بخاری و دیگر موجود تھے۔ ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین غازی نے کہا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا اس نے بس یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر محکمہ اس کا ساتھ نہیں دے گا تو وہ اپنی ڈیوٹی سے مستعفی ہو جائیں گی۔لیکن پوری پنجاب پولیس فائزہ نواز کیساتھ کھڑی ہے ایک کانسٹیبل سے لے کر آئی جی پنجاب سب کے سب ہی فائزہ نواز کے ساتھ ہیں اور محکمہ پولیس کبھی بھی اسے تنہا نہیں چھوڑے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…