پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سینٹ میں ناکامی، پیپلزپارٹی نے باغیوںکی تلاش کیلئے کوششیں مزید تیز کر دیں کیسے سراغ لگایا جائیگا؟طریقہ کار سامنے آگیا

datetime 24  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایوان بالا میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے والے باغی سینیٹرز کی تلاش کیلئے کوششیں مزید تیز کردی ہیں۔ذرائع نے بتایا پیپلز پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی ارکان سے دباؤ یا مبینہ کالز سے متعلق تفصیلات اور معلومات حاصل کی جائیں گی۔اطلاعات کے مطابق کمیٹی نے ارکان سینیٹ کی جانب سے وفاداریاں تبدیل کرنے

کے معاملے کی تہہ تک جانے کا فیصلہ کیا۔کمیٹی پارٹی ارکان سے پوچھ گچھ کرے گی اور ضرورت پڑنے پرمبینہ کالز کی تفصیلات بھی طلب کی جاسکتی ہیں۔خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے دغا کرنے والے ارکان کا سراغ لگانے کیلئے ایک کمیٹی بنائی تھی۔سینیٹ میں ناکامی کے بعد پیپلز پارٹی کے تمام 21 سینیٹرز نیاپنے استعفے پارٹی چئیرمین کے پاس جمع کروائے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…