کیپٹن (ر) صفدر نئی مصیبت میں پھنس گئے ،بچ نکلنا مشکل

22  اگست‬‮  2019

لاہور( این این آئی)جوڈیشل کمپلیکس میں اہلکاروں سے ہاتھ پائی پر سابق وزیرا عظم محمدنوازشریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقدمہ ایس ایچ او اسلام پورہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مریم نواز، حمزہ شہباز، یوسف عباس کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن(ر) محمدصفدر اور لیگی کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرنے پر تھانہ اسلام پورہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت

مقدمہ درج کیا۔ پولیس حکام نے دفعہ 353، 186،147 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے اور انہوںنے پولیس اہلکار سے لاٹھی چھین کر مارنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ لیگی کارکنوں کو مریم نواز کی گاڑی کے آگے سے ہٹانے پر لیگی کارکنوں نے پولیس سے ہاتھا پائی شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے مقدمے میں کیپٹن (ر)فدر اور 10 سے 15 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…