ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی تیاریاں عروج پر !اگر جنگ ہوئی تو پاکستان کتنے دنوں تک اپنی غذائی ضروریات پوری کرسکتا ہے؟ پڑھئے تفصیلات

datetime 22  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کے پاس اس وقت مجموعی طور پر 48 لاکھ ٹن گندم کے سرکاری ذخائر موجود جو 278 دن تک پنجاب کی شہری آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق17 اگست کو محکمہ داخلہ پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈیفنس پلاننگ کی جانب سے محکمہ خوراک پنجاب کو ایک خط ارسال کیا گیا جس میں دریافت کیا گیا کہ اس وقت سرحد پر پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہےاور اگر صورتحال مزید سنگین ہوتی ہے تو پنجاب کے غذائی تحفظ کے لیے سرکاری گند م کے ذخائر کی کیا صورتحال ہے بالخصوص بھارتی سرحد سے منسلک لاہور ڈویژن ، گوجرانوالہ ڈویژن اور بہاولپور ڈویژن میں گندم کی اسٹوریج کی کیا پوزیشن ہے؟ اس حوالے سے محکمہ خوراک پنجاب نے محکمہ داخلہ کو بھیجے گئے جوابی مراسلہ میں آگاہ کیا کہ سرحد پر پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کی صورت میں پنجاب میں فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے اطمینان بخش اسٹاک موجود ہے اور کسی قسم کے غذائی بحران کا کوئی امکان نہیں،محکمہ خوراک کے پاس 47 لاکھ 95 ہزار ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں جو کہ پنجاب کی شہری آبادی کی غذائی ضروریات آئندہ 278 دنوں کے لیے پوری کر سکتے ہیں۔ محکمہ خوراک نے جنوبی پنجاب کے اضلاع میں موجود سرپلس سرکاری گندم کے اسٹاکس بھی منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے گندم کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے ٹینڈر جاری کر دئیے جائینگے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…