اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا فیصلہ ،میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدہ کے دوسرے مرحلہ میں یکم ستمبر 2019ء سے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کیا جانا ہے۔مجوزہ اضافہ ایک روپے 30 پیسے
تک ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی اور اس کا اطلاق وزیر اعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔یاد رہے پہلے مرحلہ میں یکم جولائی 2019ء سے بجلی کی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔