اسلام آباد (این این آئی)نجی پاور پلانٹس کی اربوں روپے کی ناجائز منافع خوری کا انکشاف ہوا،5 آئی پی پی پیز نیپرا ٹارگٹ سے 65 فیصد تک زائد منافع کمانے لگے۔ دستاویزات کے مطابق پاور پلانٹس نے 2011 سے 2018 تک ناجائز 40 ارب روپے زائد کمائے،سب سے زیادہ 11 ارب روپے منافع اٹک جین نے کمایا۔نیپرا دستاویز کے مطابق اٹک جین نے 5 ارب کے مقابلے
میں 16 ارب روپے منافع کمایا۔ دستاویز کے مطابق لبرٹی پاورکا منافع کا ہدف 7 ارب 80 کروڑ، نیٹ منافع 17 ارب۔ دستاویز کے مطابق نشاط پاور نے 6 ارب 83 کروڑ کے مقابلے میں 14 ارب منافع کمایا۔ دستاویز کے مطابق نشاط چونیاں کا منافع کا ہدف 7 ارب، نیٹ منافع 14 ارب 80 کروڑ۔ دستاویز کے مطابق اٹلس پاور نے 8 ارب کے مقابلے میں 12 ارب روپے کمائے۔