اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ 26 اگست کو چین کا اعلیٰ سطح کا فوجی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ 6 ستمبر کو یوم دفاع کے روز چین کے وزیر خارجہ بھی پاکستان کا دورہ کریں گے جو موجودہ حالات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین سے بہت اچھے
تعلقات ہیں جو مستقبل میں ہمارے لیے انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کو جو بھی حکمت عملی بنانی ہے وہ چین کے ساتھ مل کر بنانی ہو گی کیونکہ اس وقت بھارت اور چین کے درمیان بھی تنازعہ چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی نے بیک وقت پاکستان اور چین کے ساتھ اپنے معاملات خراب کر لیے ہیں جو اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔