منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدام کے خلاف مہمند قبائل نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 16  اگست‬‮  2019 |

مہمند (آن لائن                 ) مہمند، خاصہ دار کی تنخواہیں قبائل کی مراعات ہیں۔ پولیس آفیسر سے تنخواہیں نہ لینے کا اعلان، پرانی طریقہ کار پر دیا جائے۔ انڈیا کشمیر معاملے پر ہم مہمند قبائل کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ ہم پہلے بھی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ اور آئندہ بھی ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ لیکن اپنے قبائلی رسم و رواج اور کلچر کے خلاف کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ پولیس نظام اور پولیس کلچر کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار ضلع مہمند کے قومی مشران ملک نادر منان کوڈا خیل، ملک اورنگزیب،ملک امیر نواز خان، ملک صاحب داد، ملک احمد، ملک یونس، ملک نصرت، ملک اعجاز، ملک آیاز، ملک زیارت گل، ملک شاہ روم، ملک نذیر، ملک اجمل،ملک عظیم خان صافی، ملک عطاء اللہ، ملک شفیق، ملک سید احمد، ملک باتور، ملک خان ولی و دیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 14 اگست جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کے تقریب میں پولیس آفیسر ڈی پی او کی موجودگی کی وجہ سے ہم نے تقریب سے بائیکاٹ کیا۔ حالانکہ ہم قومی پرچم کی عزت کرتے ہیں اور دنیامیں اپنی قومی پرچم کی سر بلندی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ہمارے قبائلی عوام کا اپنا رسم و رواج اور کلچر ہے۔ اور اپنے کلچر اور رواج کے خاتمے کے خلاف سخت مذاحمت کرینگے۔ پولیس کلچر ہمارے قبائلی رواج سے متصادم ہے۔ ہم کسی صورت پولیس نظام قبول نہیں کرینگے اور نہ پولیس آفیسر سے اپنے خاصہ داروں کی تنخواہیں لینگے۔ خاصہ دار ہمارے قومی مراعات ہیں۔ اور قومی مراعات ہم پہلے پولیٹیکل ایجنٹ سے لیتے تھے اور اب ڈپٹی کمشنر سے لیں گے۔ انہوں نے کشمیر معاملے پر کھل کر پاکستانی موقف کی حمایت کی۔ اور کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اور بوقت ضرورت حکومت پاکستان کی اجازت سے کشمیر کی آزادی کیلئے ہر وقت جہاد کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 25 اگست کو تحصیل امبار میں پوری مہمند قوم کا گرینڈ جرگہ ہوگا۔ جس میں آئندہ کیلئے باہمی مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مشران کو سخت فیصلوں پر مجبور نہ کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…