منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

پاکستان نے اہم کامیابی حاصل کرلی،جرمنی،امریکہ،ہالینڈ اور سعودی عرب کو کی جانیوالی برآمدات میں بڑا اضافہ

datetime 16  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد(  آن لائن)رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران جرمنی کو کی جانے والی برآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال2017-18 کی ابتدائی ماہ جولائی کے دوران جرمنی کو کی جانیوالی برآمدات کا حجم 95.51ملین ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران جرمنی کو کی جانیوالی برآمدات 111.25ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

اس طرح گزشتہ جولائی 2018 کے مقابلہ میں جولائی 2019 کے دوران جرمنی کو کی جانیوالی برآمدات میں 14.74 ملین ڈالر یعنی 15فیصد کا اضافہ ہواہے۔ رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران امریکا کو کی جانیوالی برآمدات میں 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال2017-18 کی ابتدائی ماہ جولائی کے دوران امریکہ کو کی جانیوالی برآمدات کا حجم 272.08 ملین ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران امریکا کو کی جانیوالی برآمدات 335.11 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اس طرح گزشتہ جولائی 2018 کے مقابلہ میں جولائی 2019 کے دوران امریکا کو کی جانیوالی برآمدات میں 63.03 ملین ڈالر یعنی 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران ہالینڈ کو کی جانیوالی برآمدات کے حجم میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال2017-18 کی ابتدائی ماہ جولائی کے دوران ہالینڈ کو کی جانیوالی برآمدات کا حجم 66.86 ملین ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران ہالینڈ کو کی جانیوالی برآمدات 91.08ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔اس طرح گزشتہ جولائی 2018 کے مقابلہ میں جولائی 2019 کے دوران ہالینڈ کو کی جانیوالی برآمدات میں 24.22 ملین ڈالر یعنی 36 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے،

رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران سعودی عرب کو پاکستانیبرآمدات میں سب سے زیادہ 69 فیصد کا اضا فہ ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال2017-18 کی ابتدائی ماہ جولائی کے دوران سعودی عرب کو کی جانیوالی برآمدات کا حجم 22.21ملین ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران سعودی عرب کو کی جانیوالی برآمدات 37.52 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔اس طرح گزشتہ جولائی 2018 کے مقابلہ میں جولائی 2019 کے دوران سعودی عرب کو کی جانیوالی برآمدات میں 15.31ملین ڈالر یعنی 69 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…