ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

بحیثیت قوم ہمارا صبر جواب دے رہا ہے،ہم بھارت کی سوچ سے بھی آگے جاسکتے ہیں،پاکستان نے خبردارکردیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائینس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی سوچ سے بھی آگیجا سکتا ہے، بھارتی اسٹیبلشمنٹ آر ایس ایس اور نازی سوچ کی حامل اپنی قیادت کو کچھ سمجھانا چاہئے۔جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کو خطرات میں نہ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمارا صبر جواب دے رہا ہے اور ہم بھارت کی بے وقوفیوں کو مزید برداشت نہیں کریں گے،

دریں اثناء وفاقی وزیر سائینس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر پر اپنا تسلط قائم کرنے کی مزموم سازش تو کر رہا ہے مگر کشمیریوں کے دلوں میں صرف پاکستان ہی بستا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کوپن ہیگن میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کے علاقوں پر اپنا تسلط قائم کرنے کی مزموم سازش کر رہا ہے مگر کشمیریوں کے دلوں میں تو پاکستان رہی بستا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انہوں نے تحریک آزادی کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 1937ء میں کانگریس کے متعصبانہ طرزحکومت نے سرسید احمد خان کے دو قومی نظریئے کو سچ ثابت کر دیا تھا۔قائداعظم محمد علی جناح جو ہندومسلم اتحاد کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے، انہوں نے بھی سر سید احمد خان اور علامہ اقبال کے نظریات کی صداقت تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کی تحریک آزادی کی قیادت کا بیڑا اٹھایا اور پاکستان کے قیام کو مسلمانوں کی مذہبی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی ترقی کے لئے ناگزیرسمجھتے ہوئے بھرپور سیاسی اور قانونی جنگ کے سفر کا آغاز کیا۔انہوں نے مسئلہ کشمیر پر دھواں دار اور جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطہ میں امن کے لئے دو دہائیوں سے بر سرپیکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے حلف اٹھاتے ہی بھارت کو امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے، پاکستان دو قدم بڑھائے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے خطہ میں امن کی خاطر افغان طالبان کو امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات پر آمادہ کرکے امن پسندی کا ثبوت دیا۔پاکستان ایک مستحکم افغانستان چاہتا ہے کونکہ پاکستان خطہ میں امن چاہتا ہے۔ دہشتگردی کے خاتمہ کے حوالے سے پاک فوج کی قربانیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

پاکستان کی امن کی کوششوں کے باوجود ہر روز پاک فوج کے جوان اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں۔ ہمارے جہلم اور چکوال کے اضلاع کا کوئی ایسا قبرستان نہیں جہاں شہدا مدفون نہ ہوں، ہمارا کوئی بھی گاؤں ایسا نہیں ہے جہاں غازی رہایش پذیر نہ ہوں۔فواد حسین چوہدری نے مزید کہا کہ ہم اس لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے جو ہم نے کشمیر کے لئے بہایا ہے۔ اگر بھارت کا کوئی سورما یا کوئی سیاستدان یہ سوچ رہا ہے کہ پاکستان کشمیر پر کوئی سودے بازی کرے گا تو وہ محض احمقوں کی جنت میں رہ رہا ہے۔ انہوں نے پاک بھارت جنگ کے امکانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر کے لئے بھارت سے تین جنگیں لڑ چکے ہیں اور ہم چوتھی جنگ لڑنے کے لئے بھی تیار ہیں۔

اگر بھارت کے ساتھ جنگ ہوئی تو پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑاہوگا۔ فواد حسین چوہدری نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کا موازنہ افغان جنگ سے نہ کیا جائے کیونکہ اگر پاکستان اور بھارت کی جنگ ہوئی تو اس کی شدت اور حدت کوپن ہیگن سے لیکر لندن تک، لندن سے لے کر واشنگٹن تک اور ریاض سے لے کر تہران تک محسوس کی جائے گی۔ فواد چوہدری نے مودی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور مودی آگ سے کھیل رہے ہیں اور وہ خود ہی اس آگ میں جل جائیں گے۔کشمیری قیادت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی جیسے کشمیری رہنماء جو پاکستان کے موقف کے مخالف تھے، ا?ج اپنے نظریہ پر نادم ہیں اور ا?ج پاکستان کے موقف کی تائید کرتے نظر ا?تے ہیں۔ ا?ج کشمیر میں کوئی بھی ہندوستان کا نام لینے کو تیار نہیں ہے۔ تقریب میں ڈنمارک میں تعینات پاکستانی سفیر ذوالفقار بخاری نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں شرکت پر ڈنمارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور تحریک انصاف کی قیادت نے وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا والہانہ استقبال کیا۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…