منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان،محکمہ موسمیات نے ایک اور بڑی پیش گوئی کردی

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے جمعے سے ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے (آج)جمعے سے کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت پر موجود ہے، مون سون کی بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم آج رات بھارتی ریاست راجستھان پہنچے گا، اس سسٹم کا جنوب مشرقی پنجاب کی جانب مڑنے کا امکان ہے،

جس کے باعث 16 اور 17 اگست کے درمیان کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق سسٹم کے اثرات کی وجہ سے تھر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میر پور خاص میں تیز اور معتدل بارشیں ہونے کا امکان ہے، کراچی میں مرطوب موسم ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ہے اور مون سون سسٹم کی وجہ سے سمندری ہوائیں متاثر ہورہی ہیں، تاہم جمعے سے حبس میں کمی ہونا شروع ہوجائے گی۔خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جوہفتے کے روز تک جاری رہے گاپی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظا میہ کو مراسلہ جا ری کر دیا۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پشاور کے شہریوں کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اپنائیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویڑن کے بعض علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹرجنرل نے کہاہے کہ ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویڑن کے سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700پر دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…