اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اگر ہم پر حملہ کیا گیا تو پھر بھارتی مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی اور نہ بھارت میں گھاس اگے گی،شیخ رشید کا دبنگ اعلان

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ اگر ہم پر حملہ کیا گیا تو پھر بھارتی مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی اور نہ بھارت میں گھاس اگے گی پاک فوج کے سپہ سالار بھارت کی طرف پیش قدمی کا اعلان کر یں پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہو گی اگر کشمیری اور بھارتی مسلمان چین سے نہ سوئے توہم پورے بھارت اور ہندوؤں کی زندگی حرام کردیں گے۔

سری نگر کو اپنا سسرال بنانے کی خواہش رکھنے والا مودی سن لے کہ ہم سری نگر کو بھارتی فوج اور ہندوؤں کا قبرستان بنادیں گے پاکستان کے سرفروش بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں کی مدد کی تیاری کریں آئندہ سال پاکستان کے ساتھ کشمیر کی آزادی کا بھی جشن منائیں گے بھارت مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھائے کشمیریوں کا جوش و ولولہ دنیا دیکھے لے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی یوم آزادی کے موقع پرمنائے جانے والے یوم سیاہ کی تقریب میں شرکت کے لئے لندن روانگی سے قبل ”آن لائن” سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ لارڈ نذیر احمد کی دعوت پر آج (بروزبدھ)3دن کے لئے لندن جا رہا ہوں جہاں 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے کشمیریوں کے اجتماع سے خطاب سمیت 3مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کر وں گاانہوں نے کہا آج (بروزجمعرات)پاکستان اور لندن سمیت دنیا بھر کے مسلمان بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے لندن سے واپسی پر تتہ پانی ، راجوڑی، ہجیرہ، راولا کوٹ اور مظفر آباد سمیت کشمیر کا دورہ کروں گاہم مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو بالخصوص یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہمارا جینا مرنا ان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے جو کچھ کشمیر میں کرنا تھا کر لیا اپنی فوجیں کشمیر میں اتار دی ہیں کشمیر پر غاصبانیہ قبضہ کر کے ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں کی زندگی اور موت کو یکجا کر دیا ہے اور جس دن یہ کرفیو اٹھا اس دن پتہ لگے گا کہ کشمیری کس جوش اور ولولے سے باہر نکلتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی سیاست کی ابتداہی بابری مسجد میں قتل وغارت گری سے ہوئی تھی بی جے پی کے303اراکین میں ایک بھی مسلمان نہیں کل یہ حالات آسام اور اتر پردیش کے ساتھ دیگر علاقوں میں بھی ہو سکتے ہیں لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر کشمیری اور بھارتی مسلمان چین سے نہ سوئے توہم پورے بھارت اور ہندوؤں کی زندگی حرام کردیں گے اور سری نگر کو اپنا سسرال بنانے کی خواہش رکھنے والا مودی سن لے کہ ہم سری نگر کو بھارتی فوج اور ہندوؤں کا قبرستان بنادیں گے۔

ہم امن کے داعی ہیں جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ہم پر حملہ کیا گیا تو پھر بھارتی مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی اور نہ بھارت میں گھاس اگے گی انہوں نے پاکستان کی بہادر افواج اور ان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف قدم بڑھائیں اور بھارت کو نیست ونابود کر دیں پورا پاکستان ان کے ساتھ ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند کر دی بھارت سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے پاکستان میں کچی شراب لا کر بیچتا تھا۔

لیکن جب تک شیخ رشید ریلوے کا وزیر ہے اب کوئی مائی کا لال سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کوبحال نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ مونا بائو اور میر پور خاص کی13ارب روپے مالیت کے 133کلو میٹر ٹریک کا رخ بھی موڑ دیں گے راولپنڈی غازیوں،شہید وں اور سرفروشوں کا شہر ہے پوری قوم سن لے کہ اس وقت پاکستان کی زندگی اور موت کا وقت شروع ہوگیا ہے جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کسی عالمی ایجنڈے کے تحت موجود ہ صورتحال پیدا کی گئی ہے وہ یہ سن لیں کہ میں وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں اور کابینہ میں کسی مائی کے لال کی اتنی جرات نہیں کہ وہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ کرے انہوں نے کہا کہ میں 24 اگست سے کشمیر کا دورہ کررہا ہوں اور کشمیر کی آزادی کے لئے ملک کے چپے چپے میں جاؤں گاانہوں نے کہا کہ آج امریکہ کو افغانستان سے نکلنے کی جلدی ہے لیکن طالبان کو کوئی جلدی نہیں ہے اسی طرح72سال سے کشمیریوں پر مظالم اور بربریت کی داستان رقم کرنے والے بھارت کے لئے بھی اب جان چھڑانی مشکل ہو جائے گی ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…