لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے عید الاضحی کی نمازکوٹ لکھپت جیل کے باہر ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن)کی اسیران رہائی کمیٹی کے سربراہ صاحبزادہ عدیل یونس نے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل کے باہر نماز عید الاضحی کی امامت مولانا خرم شہزاد کریں گے۔