اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اسٹیبلشمنٹ کے سیاستدان زیادہ فائدے میں ہیں اور کیرئیر بھی طویل ہوتا ہے،کشمیر میں انسانی حقوق کی بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے حیران کن بات کر دی

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،ہمیں پاکستانیوں کے انسانی حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔ بدھ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دستور پاکستان، سیکیورٹی اور سٹیزن شپ کے موضوع پر ڈائیلاگ میں شرکت کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اہم اور حساس موضوع پر ہونے ڈائیلاگ کے مرکزی اسپیکر ہیں،جناح انسٹی ٹیوٹ کے تحت مختلف فکری موضوعات پر ہونے والا

ایونٹ (آج) جمعرات کو بھی جاری رہے گا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دستور پاکستان، سیکیورٹی اور سٹیزن شپ کے موضوع پر ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،ہمیں پاکستانیوں کے انسانی حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے چمپئن انسانی حقوق سے متعلق سمجھوتہ کررہے ہیں،انسانی حقوق کا تحفظ سیکورٹی کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں انسانی حقوق کا تحفظ کیا جاتا تھا،بدقسمتی سے جمہوریت اور انسانی حقوق کا تحفظ کرنے والے اپنی ذات کا دفاع کررہے ہیں،لوگوں کے اکنامک حقوق پر سمجھوتہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جمہوری قوتوں کو سمجھنا چاہیے کہ کشمیر کے لوگ اپنے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ ہم نئے پاکستان میں آمریت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر ایک سیاستدان کو کرپشن کی بنیاد پر نکالا گیا۔انہوں نے کہاکہ سویلین وزیراعظم نے اپنی مدت پوری نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں کیوں ناکام دکھائی دیتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ غیر جمہوری قوتوں نے جمہوریت کا بہت نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کو ان امرروں نے پھانسی دی۔انہوں نے کہاکہ عدالتوں کو زور بازو سے نہیں چلایا جا سکتا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کی عوام بھی اب غیر جمہوری قوتوں کے خلاف کھڑی ہو گی،پاکستان عوام جمہوریت کے لئے لڑے گی،غیر جمہوری قوتوں نے سینیٹرز کو فورس کیا غیر جمہوری اقدام پر۔انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے سیاستدان زیادہ فائدے میں ہیں اور کیرئیر بھی طویل ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت پسند لوگوں نے ہمیشہ قربانی دی ہے،قانون کی بالا دستی قائم کر کے رہیں گے اسی وجہ سے سیاست میں ہوں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…