پیر‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2024 

ہٹاؤ کرفیو،ہٹاؤ پابندیاں اورپھر دیکھو اس اقدام کا انجام،مودی کو پاکستان نے چیلنج کرتے ہوئے اہم قدم اٹھا لیا

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے غیر قانونی اقدام کے معاملے کو اقوام متحدہ میں لے جانے کااعلا ن کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے چین سے بھی تبادلہ خیال ہوا ہے، قومی سلامتی میں کئے گئے پانچ فیصلوں کو وزیراعظم کی تشکیل کر دہ کمیٹی دیکھے گی،مودی کو چیلنج دیتا ہوں ہٹاؤ کرفیو،ہٹاؤ پابندیاں اور دیکھو اس اقدام کا انجام کیا ہوتا ہے؟چودہ اگست کو کشمیر کی جدو جہد سے منسوب کر رہے ہیں جگہ جگہ،قریہ قریہ کشمیر بنے گا

پاکستان کے نعرے گونجیں گے،15 اگست بھارت کے یوم آزادی کو ہم یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطا ب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بھارتی فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی غیرقانونی اقدام کی پاکستان میں بھرپورمذمت کی گئی اورمقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت نے بھارتی اقدام کوتسلیم نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ مودی سرکار نے مسئلہ کشمیر مزید پیچیدہ کردیا، مقبوضہ کشمیرکی حیثیت تبدیلی کیاقدام کی بھارت میں بھی مخالفت کی گئی اور بھارت کے اس اقدام سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر توجہ حاصل کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فیصلے نے تمام کشمیری دھڑوں کو متحد کردیا ہے اور مودی سرکارکے فیصلے کے بعد بھارت نواز کشمیری اپنے ماضی پر پچھتا رہے ہیں اور بھارت خوداقوام متحدہ میں کشمیریوں سیحق خودارادیت کاوعدہ کرچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ نیویارک ٹائمز میں اس حوالے سے چھپنے والا مضمون، واشنگٹن پوسٹ کا مضمون،سب کی رائے یہ ہے کہ مودی سرکار نے معاملے کو بگاڑ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے گیا تھا اور اس صورتحال کی نزاکت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے فوراً واپسی کا فیصلہ کیامیں مشترکہ اجلاس میں واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ جو غیر قانونی اقدام بھارت نے کیا ہے اس کے خلاف نہ صرف پاکستان میں

بلکہ ہندوستان کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں بھارت نے خود اس مسئلے کو بین الاقوامی شہرت یافتہ بنا دیا ہے۔بھارت کے سابقہ ہوم منسٹر چدم پدم نے کہا کہ تاریخ بتائے گی کہ یہ بھارت کی سب سے بڑی حماقت تھی اور تاریخ بتائے گی کہ 5 تاریخ کے اس فعل سے بھارت کی جمہوریت پر کاری ضرب لگی ہے،جواہر لعل نہرو کی کشمیر کے حوالے سے حق خودارادیت کی کمٹمنٹ پر کئی بیان مل سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی طویل جدوجہد تھی لیکن اس میں بھی دھڑے تھے

ایک طبقہ ”کشمیر بنے گا پاکستان“کا نعرہ لگاتا تھا جبکہ ایک طبقہ اس کی مخالفت کرتا رہا اور ایک طبقہ بیچ کے رستے کا حامی ریا۔انہوں نے کہاکہ آج محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کے بیانات دیکھ لیجئے آج اس ایک واقعے پر وہ کہنے پر مجبور ہیں کہ بھارت کے حق میں بزرگوں کا فیصلہ درست نہ تھا۔انہوں نے کہاکہ میں مودی کو چیلنج دیتا ہوں کہ ہٹاؤ کرفیو،ہٹاؤ پابندیاں اور دیکھو اس اقدام کا انجام کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ میں اس اقدام کے خلاف رٹ پٹیشن دائر ہو گء ہے

ایک نء قانونی جنگ کا آغاز ہو گیا ہے،کشمیر کا بچہ بچہ مسلم امہ اور پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے۔ہر گھر کے آگے فوج تعینات ہے نہتے شہریوں پر کلسٹر بم گرائے جا رہے ہیں عزتیں پامال ہو رہی ہیں بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔ پارلیمنٹ سے جو یکجہتی کا پیغام جائے گا وہ لازوال ہو گا۔انہوں نے کہاکہ کچھ دوست یہ سمجھتے ہیں کہ ہم تیار نہیں تھے تو میں ان پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے،یکم اگست کو میں نے جو پاکستان کے خدشات تھے

وہ تحریری طور پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو لکھ بھیجا تھا کہ ان خدشات کو دور کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیجئے گا۔یکم اگست کو سیکورٹی کونسل کے ہر ممبر کو پاکستان کا یہ مراسلہ پیش کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کو تین اگست کو مطلع کیا اور یہ اقدام 5 تاریخ کو ہوا،میں نے 31 جولائی کو حالات کے پیش نظر پوری کشمیر پارلیمانی کمیٹی کو وزارت خارجہ میں دعوت دی اور میں نے سید فخر امام کے ہمراہ عوام کو مطلع کیا،اسی دن ہم نے پی فائیو ممالک کے نمائندگان کو بلا کر

ساری صورتحال اور پاکستان کے اندیشوں سے مطلع کیا،اس مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا مقصد یہی تھا کہ کشمیریوں کو بتایا جائے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ چار اگست کو وزیراعظم عمران خان سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز بھی میرے سامنے موجود ہے،پوری بین الاقوامی کمیونٹی اور کشمیری عوام دیکھ رہے تھے کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کا بہانہ بنا کر کء گھنٹے اجلاس کو روک دیا گیا -جو نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے صورتحال کے پیشِ نظر ایک سات رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکورٹی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے ہندوستان کے ساتھ ڈپلومیٹک ریلیشنز کو ڈاؤن گریڈ کر رہے ہیں،ہم دو طرفہ تجارت کو معطل کر رہے ہیں اور ہم ایک ایک ایگریمنٹ کو دوبارہ ریویو کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے ان اقدامات سے شملہ معاہدہ کی روح کو مسخ کر دیا ہے،ہم نے اس سلسلے میں سیکورٹی کونسل، اقوام متحدہ جانے کا فیصلہ کیا ہے،چین کے ساتھ ہماری مشاورت جاری ہے اور ہو سکتا ہے کہ میں اس مشترکہ قرارداد کے بعد بیجنگ کے ساتھ مزید مشاورت کروں،ہم اس چودہ اگست کو کشمیر کی جدو جہد سے منسوب کر رہے ہیں جگہ جگہ،قریہ قریہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے گونجیں گے،15 اگست بھارت کے یوم آزادی کو ہم یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال سے ہم اس ایوان کو باخبر بھی رکھیں گے اور مشاورت بھی جاری رکھیں گے اور یہی جمہوریت ہے۔



کالم



اللہ معاف کرے


کل رات میرے ایک دوست نے مجھے ویڈیو بھجوائی‘پہلی…

وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا

وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…